گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا سالانہ ڈنر،مخیر حضرات نے عطیات دیے

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کا سالانہ ڈنر،مخیر حضرات نے عطیات دیے

لاہور(پ ر)گھر کی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کامقامی ہوٹل میں عشائیہ، میاں اسد بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین محسن بلال،وائس چیئرمین چوہدری محمد ارشد گھرکی، محمد یوسف امین، چوہدری محمد اشرف، میاں سعید ڈیرے والے، محمد جمیل چوہدری، عمران مختار چوہدری، شاہد افضل کھوکھر، شاہد انصاری(کراچی)، ثمینہ خالد گھرکی، چوہدری محمد طفیل، مشتاق احمد میاں، آصف اقبال گھرکی، حاجی محمد اسلم، محمد نعیم ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ پراجیکٹس، مارکیٹنگ کنسلٹنٹ عاطف خان، ایم ایس ڈاکٹر ڈاکٹر خرم اعجاز، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر عادل(اے ایم ایس) اور مختلف شعبوں سے وابستہ مخیر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے دل کھول کر عطیات دیے۔اس موقع پر میاں اسد بشیر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں سائبر نائف نامی ایک نیا شعبہ قائم کیا جا رہا ہے جو کینسر کے علاج کے لئے ایک انقلابی قدم ہے۔ مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر عامرعزیز نے گھرکی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے زیر تعمیر سائبر نائف پراجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کیں

مزید : میٹروپولیٹن 1