سپیشل ایجوکیشن پروفیشنل کیڈرز ایسوسی ایشن کا قیام، نگران کمیٹی تشکیل

سپیشل ایجوکیشن پروفیشنل کیڈرز ایسوسی ایشن کا قیام، نگران کمیٹی تشکیل

لاہور (سٹی رپورٹر)سپیشل ایجوکیشن پروفیشنل کیڈرز ایسوسی ایشن پنجاب (سیپکا)کی بنیاد رکھنے کیلئے مقامی ہوٹل میں اجلاس ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے بانی ارکان کی ایک نگران کمیٹی تشکیل دی گئی اور ضابطہ اخلاق کا تعین کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد مذکورہ بالا کیڈرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی آواز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ متفقہ طور پر محمدیامین کو چیئرمین، عبدالغفار گجر صدر، شازیہ مقصود نائب صدر، مہوش وکیل جنرل سیکرٹری، ساجد عمران جوائنٹ سیکرٹری، ریحانہ یاسمین پریس سیکرٹری اور عرشیہ گل کو فنانس سیکرٹری نامزد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1