ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے تمام شعبوں کو متاثر کیا،راؤ خورشید

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے تمام شعبوں کو متاثر کیا،راؤ خورشید

لاہور (سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے سینئر نائب صدر راؤ خورشید نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے،برآمدات اور درآمدات کی قیمتوں میں واضح فرق سے ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثر ہورہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر چاہتی ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ماضی کی طرح ترقی کی منازل طے کرے تو پھر اس کو ڈالر کی قیمتوں کو نیچے لانا ہو گا۔

کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ جتنا مال باہر سے امپورٹ کیا جاتا ہے وہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے مہنگا ملتا ہے لیکن پاکستان میں اگر ڈالر کی قیمت کے حساب سے ہی اس کو فروخت کیا جائے تو عوام پر بوجھ پڑتا ہے اس لئے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے ڈالر کی قیمت میں استحکام آئے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ عام آدمی کی زندگی بھی آسان ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1