صوفیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،سعید الحسن شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام صوفی سکالرز کنونشن، صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔اس پروقار تقریب کی صدارت معروف سکالر ڈاکٹر مجیب احمد نے کی تقریب کا مقصد صوفیاء کرام کی تعلیمات اور افکار کو فروغ دینا تھا۔سید سعیدالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ برصغر پاک وہند میں اسلام پھیلانے میں صوفیاء کرام کا کردار نمونہ ہے۔ ہمیں موجودہ حالات میں بھی صوفیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیراوقاف ومذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف صوفیاء کرام کی تعلیمات کو وسعت دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔