قومی یکجہتی کیلئے پاکستانیت کی سوچ اپنانا ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

قومی یکجہتی کیلئے پاکستانیت کی سوچ اپنانا ہو گی،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے پاکستانیت کی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ اندرونی اتحاد کے ذریعے ہی بیرونی سازشوں کی مزاحمت کی جا سکتی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی بے معنی محاذ آرائی سے سیاسی عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔

بدزبانی اور بدعنوانی کو سیاست سے خارج کرنا ہو گا۔ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کے لئے آواز بلند نہیں ہوتی۔ اسمبلیاں ڈیبیٹنگ کلب بن چکی ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم کا دورہ چین خوش آئند ہے۔ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے سازشیں کر رہا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ انوار مدینہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس بنانے کی سفارشات تیار کرنے کے لئے ٹاسک فورس قائم کی جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا آئین حکومت کو نفاذ اسلام کا پابند بناتا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی باہمی جگت بازی سے عوام بیزار اور مایوس ہے۔ گالی کی سیاست کو دفن کر کے مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا ملک کی ضرورت ہے۔ گالی کی بجائے بولی کا کلچر اپنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -