ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، کروڑوں مالیتی کمرشل زمین واگزار

ریلوے کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، کروڑوں مالیتی کمرشل زمین واگزار

لاہور(جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران ریلوے کی 4 کروڑ 70لاکھ روپے مالیت سے زائد کی کمرشل زمین واگزار کروالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری کی قیادت میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر راجہ عرفان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ اسدالرحمان کی زیر نگرانی مغلپورہ سٹیشن یارڑ  کے قریب مغلپورہ پھاٹک اور آٹو مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ واگزار کروائی گئی زمین پر غیر قانونی قابضین نے 21 دوکانیں تعمیر کی ہوئی تھیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس مہر کوثر عباس کے علاوہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرمحمد خالد نے آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے آپریشن کو کامیاب بنانے کی بہتر حکمت عملی کو سراہتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی۔ اْن کا کہنا تھا کہ آپریشن کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گااور قبضہ مافیا کی سرکوبی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1