حکومت مزدور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرے،اشرف نظامی

حکومت مزدور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرے،اشرف نظامی

لاہور(جنرل رپورٹر) مزدورں اور ان کے لواحقین کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میڈیکل اایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے متحدہ لبیر فیدڑیشن کے چیئرمین محمد یعقوب کی سربراہی میں وٖفدسے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں مزدرو رہنما حنیف رامے، محمد اکبر، نذیر شہزاد اور الطاف بلوچ شامل تھے جبکہ پی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر علیم نواز، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق اور ڈاکٹر نادر خان نے بھی شرکت کی۔ پی ایم اے کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفورمسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

مزید : میٹروپولیٹن 1