سکول آف اکاؤنٹینسی لاہور یونیورسٹی اور پنجاب یوتھ کونسل میں معاہدہ

سکول آف اکاؤنٹینسی لاہور یونیورسٹی اور پنجاب یوتھ کونسل میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سکول آف اکاؤنٹینسی اینڈ فنانس دی یونیورسٹی آف لاہور اور پنجاب یوتھ کونسل میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، معاہدے کے تحت طالبعلموں کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف کورسز کروائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پنجاب یوتھ کونسل حمزہ کرامت اور سکول آف اکاؤنٹینسی اینڈ فنانس دی یونیورسٹی آف لاہور کے ڈین محمد مقبول نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایک میڈیا گروپ کے ہیڈ انعام خالق، آئی کیپ کے رضی خان، یونیورسٹی آف لاہور کے سٹرٹیجک ڈائریکٹر عمران جلیل، انتھونی ولیم، محبوب عالم، محمد ذیشان، قیصر فرید، منیر احمد، عاصم اعجاز بھی موجود تھے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت طالبعلموں کو ای آر پی، سیپ، مائیکرو سافٹ ڈائینیمک، برنس انٹیلی جنس اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے کورسز کروائے جائیں گے۔
پروگرامز پنجاب یوتھ کونسل کے زیر سایہ ہونگے جبکہ مالی معاونت سکول آف اکاؤنٹینسی اینڈ فنانس دی یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے کی جائے گی۔ دونوں آرگنائزیشن یوتھ کی سکل ڈویلپمنٹ کی بحلای کے لئے کام کرینگی۔