لیسکو صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،عطرت حسین

لیسکو صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،عطرت حسین

لاہور(سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان سیکر ٹری پاور ڈویژن محمد عرفان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پرایس ای ناردرن سرکل کی کھلی کچہری، سب ڈویژن شاد باغ، وسن پورہ اور ارد گرد کے مکینوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کیے۔ اس موقع پر ڈی سی ایم رائے مسعود احمد سمیت ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔ ایس ای ناردرن سرکل عطرت حسین نے کہا کہ صارفین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں، اس میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔صارفین کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1