تحریک لبیک کی قوت اسلام کانفرنس آج ہو گی،انتظامات مکمل

تحریک لبیک کی قوت اسلام کانفرنس آج ہو گی،انتظامات مکمل

لاہو(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام آج پیر مراد شاہ گراؤنڈ میں ہونے والی ”قوت اسلام کانفرنس“ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کانفرنس میں امت مسلمہ کے دبدبہ اور وقار کی بحالی کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

بالخصوص احادیث غزوہ ہند کی روشنی میں تحفظ پاکستان اور سرزمین ہند کے دار الایمان قرار پانے کے بارے میں مقالہ پیش کیا جائے گا۔کانفرنس کی صدارت حضرت میاں ولید احمد شرقپوری فرمائیں گے جبکہ حضرت پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف،حضرت پیر محمد مقدس امیر بادشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف،حضرت پیر سید ابرارحسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ پناگ شریف آزاد کشمیر، صاحبزادہ سید حیدر مرتضی پشاور صاحبزادہ محمد سعدی شرازی سجادہ نشین آستانہ عالیہ مرولہ شریف،حضرت علامہ محمد عبد الرشید اویسی،حضرت مولانا مفتی محمد عابد جلالی،صاحبزادہ امین اللہ نبیل سیالوی خصوصی طور پر شریک ہونگے۔جبکہ 100اسیران ناموس رسالت کو دستار فضیلت عطا کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1