سیرت النبیؐ سے رہنمائی لے کر مسائل حل کئے جائیں،راغب نعیمی

سیرت النبیؐ سے رہنمائی لے کر مسائل حل کئے جائیں،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دعوت وتبلیغ اوراشاعت دین علماء کی زندگیوں کامشن ہے۔اسلام میں تمام مسائل کاحل موجود،ہرمعاملہ میں سیرت النبیؐ سے رہنمائی لی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزڈاکٹرسرفراز نعیمی شہیدریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نعیمین ایسوسی ایشن کے رہنماعلامہ سید اشرف شاہ (آف جرمنی) کے اعزاز میں استقبالبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ سے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، علامہ قاسم علوی،مولانا امداد اللہ نعیمی،مفتی محمدہاشم رضوی نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،علامہ غلام نصیرالدین چشتی،مولانا محبوب احمد، ڈاکٹرمحمدسلیمان قادری،مولانا مشتاق احمدنورانی،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مولانامفتی عارف حسین،مفتی محمدمدنی، مولاناغلام یاسین قادری، قاری ذوالفقار احمد،پیر سید زن العابدین شاہ، مولانا کلیم فاروقی،مولانا اصغر علی شاکر، پروفیسرعبدالستارشاکر،مفتی ندیم قمر، پیر سید شہباز احمدسیفی،مولانا ارشد جاوید،قاری محمدامیرقادری،قاری غلام محی الدین چشتی،مولانا مسعود احمدسیالوی،حاجی عمران حسین،مولانا محب الرسول نوری، قاری اشفاق احمدقصوری،مولانا سید زبیر احمدشاہ،قاری محمدرفیق احمدنقشبندی سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدارووراساتذہ بھی شرکت ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -