محب وطن طبقات ملک کی بقاء کیلئے کردار ادا کریں، شریف الدین قذافی

محب وطن طبقات ملک کی بقاء کیلئے کردار ادا کریں، شریف الدین قذافی

لاہو(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدرشریف الدین قذافی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے ریاست مدینہ طرز کے جھوٹے دعوؤں کا پول گڈ گورننس پر طمانچہ ہے۔محب وطن طبقات سنجیدہ ہو کر ملک کی بقاء اور سا لمیت کے لئے احسن کردار اد اکریں۔موجودہ حکومت ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کی پیروی نہ کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرے۔

خود فریبی میں خوشحالی کے خواب دکھانے کا سلسلہ یو ں ہی جاری رکھا تو آنے والے وقت میں اس کے نتائج انتہائی خطرناک نکلیں گے۔ریاست مدینہ قرآنی تعلیمات پر عمل سے ہی قائم ہوگی۔ پاکستان کو فقط انقلاب مصطفی ﷺ کی ضرورت ہے۔ نااہل حکمرانوں کو اقتدار پر براجمان ہوئے ایک سال ہونے کو ہے،مگر ملک کی مجموعی حالت سدھرنے کی بجائے بُری طرح بگڑتی جار ہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1