وائس چیئر مین واسا کی کھلی کچہری، متعلقہ افسران کو عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت 

وائس چیئر مین واسا کی کھلی کچہری، متعلقہ افسران کو عوامی مسائل حل کرنیکی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے شاد باغ میں کھلی کچہری لگائی۔ سینئر رہنما تحریک غلام محی الدین دیوان، ذوالفقار علی گگو، فہد انعام نیازی اور ایکسئین واسا وقاص لیاقت نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اورواسا حکام کو فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایکسئین واسا وقاص لیاقت نے یقین دہانی کروائی کہ علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود کاکہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی ذمہ داری واسا کی ہے اور واسا اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہا ہے۔واسا کے افسران و ملازمین محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لوگوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ واسا کے ساتھ تعاون کریں اور پانی کا بے جا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

 اور اگر آپ کے علاقہ میں کوئی بھی غیر قانونی کنکشن ہے تو اس کی اطلاع فوری طور پر واسا کو کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -