ناصر سلمان کی بطور وائس چیئرمین تقرری احسن فیصلہ ہے،لالہ یاسر

ناصر سلمان کی بطور وائس چیئرمین تقرری احسن فیصلہ ہے،لالہ یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ناصر سلمان کی بطور وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل تقرری ایک خوشگوار ہواکا جھونکا اور تبدیلی کی لہرہے کیونکہ ناصر سلمان اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر لالہ یاسر نصیر نے ناصر سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہوتے ہیں لیکن جو لوگ خدمت خلق کو اپنا منشور بنا کر رکھتے ہیں وہ سدا بہار ہی عہدوں پر رہتے ہیں۔