آئندہ سال رمضان بازاروں کیلئے کارڈ سسٹم متعارفکرائیں گے،اسلم اقبال

آئندہ سال رمضان بازاروں کیلئے کارڈ سسٹم متعارفکرائیں گے،اسلم اقبال

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہو ر صالحہ سعید کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری اعجاز احمد، ممبر قومی اسمبلی حاجی کرامت کھوکھر، ایم پی اے ملک سرفراز کھوکھر، ایم پی اے ندیم بارا، غلام محی دین، شعیب صدیقی، فیاض بھٹی،اعجازڈیال،بلال اسلم،عبدالکریم کلواڑ،ظہیر عباس کھوکھر،عمیر واحد، جمشید اقبال چیمہ، ارشاد ڈوگر، یوسف میو،خالد گجر، ملک آصف، یوسف چوہدری،ملک جاویداعوان، میاں افتخار، ملک اشتیاق و دیگر ممبران بھی شامل تھے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہورصالحہ سعیدنے رمضان بازاروں کی تیاریوں کے حوالے سے شرکاء کوبریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگلے سال رمضان کے حوالے سے جدید پروگرام لائیں گے اورعام آدمی کو ریلیف کارڈ سسٹم کے ذریعے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ کوئی اور چیکنگ کیلئے نہیں جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1