ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی،عامر نواب خان

ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی،عامر نواب خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء اوراین اے 8سے قومی اسمبلی کے سابق امیدوار عامرنواب خان نے کہا کہ ہمارے نزدیک اس وقت میاں نوازشریف کی صحت سیاست سے زیادہ اہم ہے۔میاں نوازشریف نے تعمیر وطن کیلئے اپناخون پسینہ بہایا،ہم ان کی قومی خدمات کے مقروض ہیں۔ماہ رمضان کے دوران روزہ دار اپنے محبوب قائد میاں نوازشریف کی صحت وتندرستی،سلامتی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
طورپرانفرادی واجتماعی دعاکریں۔حکومت کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

کیونکہ ہماری ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ وہ پارٹی آفس میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان اپنے تاحیات قائد میاں نوازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنانے کی اجازت نہیں د یں گے۔عمران خان کی طرف سے این آراوکابیانیہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہے،وہ باشعورپاکستانیوں کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔انہوں نے کہا کہ ریاست نوازشریف کے بنیادی حقوق غصب نہیں کرسکتی۔
عامر نواب