تمام دینی جماعتیں اسلامی قوانین اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کیلئے متحد ‘ لیاقت بلوچ

تمام دینی جماعتیں اسلامی قوانین اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کیلئے متحد ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان کا بلبلہ ابتدائی مرحلہ میں تحلیل ہورہاہے ۔ حکومت چلانے کے لیے اپنی ٹیم میں سے بہترین افراد کابینہ میں لائے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )


 لیکن ناکام ہوگئے ہیں ۔ اب دوسرے درجہ کے ممبران اور مانگے ہوئے یا مسلط کردہ ٹیکنوکریٹس کیا تبدیلی لائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام دینی جماعتیں اسلامی قوانین اور اسلامی تہذیب کی حفاظت کے لیے متحد اور یک آواز ہیں ۔ عالمی استعماری قوتیں اور حکومتوں کی آستینوں میں گھس بیٹھے سیکولر ومذہب بیزار مسلسل اشتعال انگیزیاں کر رہے ہیں ۔ قادیانی مسئلہ ذوالفقار علی بھٹو دور میں آئینی ترمیم کے ساتھ حل ہوگیا ۔ قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کریں اس سے ہی ان کے سیاسی ، انسانی، بنیادی معاشی حقوق محفوظ ہو جائیں گے وگرنہ اغیار کے اشاروں پر قادیانیوں کی شرارتیں فساد ہی پیدا کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت امتناع قادیانیت قانون پر موثر عملدرآمد کرے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی، اسلامی جمہوری اور اخلاقی قدروں کی محافظ پارٹی ہے ۔ اس کی قیادت پر فائز ہر فرد بنیادی طور پر اقامت دین کی جدوجہد کا مجاہد ہے ۔ غلبہ دین کے لیے تکالیف ہماری ایمانی طاقت ہیں ۔ جماعت اسلامی ہی ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالے گی ۔
لیاقت بلوچ