زرعی ترقی کے بغیر خوشحالی نا مکمل ،صاحبزادہ محبوب سلطان

زرعی ترقی کے بغیر خوشحالی نا مکمل ،صاحبزادہ محبوب سلطان

  

خانیوال (بیورونیوز )وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت امتحان کی اس گھڑی میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے کسان بھائیوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا ہے جب سے مجھے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان ملا ہے مجھے اس بات کا احساس ہے کہ ہم نے اللہ کو جان دینی ہے اور اپنی وزارت کے بارے میں اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے ۔سابقہ حکومتوں نے کبھی بھی زراعت کو اہمیت نہیں دی جس پر پاکستان(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

 کی معیشت کا انحصار ہے سابقہ حکومتوں کے دور سے اب تک 38ارب روپے کا زرعی بجٹ کم ہوکر 14ارب روپے تک محدود ہوگیا ہے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات کا شدت سے احساس ہے میں ان کی ہدایت پر ہی آیا ہوں ہم نے زراعت پر خصوصی توجہ دینی ہے اور ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرے گا جب تک ہم زراعت پر توجہ نہیں دینگے ہم بیرون ملک سے جدید ٹیکنالوجی کاشتکاروں کی اسانی کیلئے پاکستان میں لائیں گے اور اپنے کسان بھائیوں کو اس کے استعمال کے بارے میں بھی آگاہ کرینگے ہم نے تیزی سے تبدیلی ہوئی موسیمی تبدیلیوں کو بھی مدنظر رکھنا ہے جو موسم گزشتہ 6ما ہ سے چل رہا ہے ایسا کم نے کبھی نہیں دیکھا ان خیالات کا اظہا رانہوںنے گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ91/10Rمیں کسانوں کے ایک بڑے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر ہاشم خان پوپلزئی نے کہا کہ گندم کی فصل پاکستان معیشت کیلئے بہت اہم ہے ملک کی ترقی کیلئے زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے پاکستان ناصرف گندم میں خودکفیل ہے بلکہ ایکسپورٹ بھی کررہا ہے 15اپریل کو آنے والا طوفان اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش تھی جسے ملکر برداشت کرنا ہے ہم صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر محکمہ مال اور محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے نقصان کا تخمینہ لگوارہے ہیں آئندہ 10دنوں میں اس نقصان کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کو نقصانات کا معاوضہ ضرور دینگے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع پنجاب لاہور ڈاکٹر انجم بٹر ،ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ،ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید اور کسان نمائندہ عبدالطارق نیازی نے بھی مختصر خطاب میں فصلوں کے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلی بتایا اور وفاقی وزیر سے اس کے اس نقصان کے ازالہ کی جلد درخواست بھی کی ۔اے ڈی سی آر عارف ضیاءنے وفاقی وزیر کو مختلف فصلوں کے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا ۔

کاشتکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -