پاک امریکہ دو طرفہ مذاکرات کا اہم دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد (این این آئی)پاک امریکہ دو طرفہ مذاکرات کا اہم دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان آئےگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا اور پاکستان کا مذاکراتی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
دور منگل کو ہوگا ، اقتصادی و تجارتی روابط زیر غور آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے علاقائی سلامتی کے امور کو بھی مذاکراتی ایجنڈا میں شامل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف آپشنز زیرغور آئیں گے۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے ، ایلس ویلز بھی دو روزہ دورہ پاکستان کریں گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے دونون مہمانوں کی کوئی ملاقات تاحال شیڈیول نہیں کی گئی۔
پاک امریکہ