گورنر چوہدری محمد سرورکی آج عبدالحکیم آمد ‘ انتظامات مکمل

  گورنر چوہدری محمد سرورکی آج عبدالحکیم آمد ‘ انتظامات مکمل

  

عبدالحکیم(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور آج عبدالحکیم کے نواحی گاﺅں چک 9ب میں پہنچیں گے،تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور معروف شخصیت راجہ مظہر حیات کی دعوت پر(آج) دن 12بجے انکے گاﺅں چک نمبر9ب میں پہنچیں گے جہاں(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

 وہ مقامی سکولوں کی اپ گریڈیشن،واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ،رابطہ سڑکوں ،سوئی گیس کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوںکا اعلان کریں گے اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے،یادرہے کہ سالہاسال سے گاﺅں مذکورہ کی گھنڈر بنی ہوئی رابطہ سڑکیں سیوریج کا نامکمل نظام و دیگرسہولیات ِ زندگی کو انکی آمد سے قبل ہی ہنگامی بنیادوں پر درست کردیا گیا ہے ،گاﺅں ہٰذا میں گورنر پنجاب کی ممکنہ آمد کے پیش نظر سیکورٹی اداروں کی غیرمعمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔

انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -