لوگوں پر مظالم ‘ طارق بشیر چیمہ کیخلاف دھریجہ نگر میں مظاہرہ ‘ نعرے بازی

لوگوں پر مظالم ‘ طارق بشیر چیمہ کیخلاف دھریجہ نگر میں مظاہرہ ‘ نعرے بازی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر )وعدے کے باوجود صوبہ نہ بنانے اور ہیڈراجکاں مظالم کے خلاف وسیب کے لوگ سڑکوں پر آئیں ورنہ حقوق نہیں ملیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہوردھریجہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا وزیراعلیٰ وزیراعظم ، (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

چیف جسٹس ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کا وسیب سے تعلق ہونے کے باوجود مظلوموں کوانصاف نہ ملے تو اس سے بڑھ کرظلم کیا ہو سکتا ہے؟ انہوں نے طارق بشیر چیمہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ دو صوبوں کی قراردادیں صوبہ بنوانے کیلئے صوبے کا مقدمہ خراب کرنے کے لئے ہے، ہمارا مطالبہ ایک صوبے کا ہے کےخلاف اپنی رائے انہوں نے کہا کہ مسلط کرے مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن جان بوجھ کر سرائیکستان صوبہ کی جدوجہد کےخلاف سازشیں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے طارق بشیر چیمہ کے بزرگوں کو بھائی سمجھ کر عزت دی تھی لیکن طارق بشیر چیمہ اور اس کا خاندان چولستان کی زمینوں پر مسلسل قبضے کر رہا ہے ۔ سانحہ ہیڈراجکاں کے واقعہ اور طارق بشیر چیمہ کے خلاف دھریجہ نگر میںہونےوالی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظہور دھریجہ نے تحریک انصاف کے دور میں وسیب کے ساتھ ظلم بڑھ گیا ہے، مقامی افراد کا عرصہ حیات تنگ کیا جار ہا ہے ، تحریک انصاف ق لیگ سے بلیک میل ہوکر کھسیانی بلی بنی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے طارق بشیر چیمہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین اور چولستان بچاﺅ تحریک کے سربراہ راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ سانحہ ہیڈراجکاں انتہائی افسوسناک ہے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ہیڈراجکاں کے متاثرین کو ملنے کیلئے کوئی حکومتی یا اپوزیشن کا ایم این اے ، ایم پی اے ملنے نہیں آیا کیونکہ وہ طارق بشیر چیمہ سے ڈرتے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں ہوشو شیدی ، سعید ثرت، جمشید دھریجہ، سیٹھ خورشیداحمد، محمد سلیم دھریجہ، مقصود دھریجہ، وزیر خان پوری، جام انعام الحسن، عبدالعزیز پٹوار، حافظ محمد طاہر، زبیر دھریجہ، صابر دھریجہ ، ایوب دھریجہ ، حبیب دھریجہ ودیگر موجود تھے۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -