توجھان چوری تنازعہ پر ،2برادریوں میں تصادم کئی گھنٹے فائرنگ ،7افراد قتل ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

توجھان چوری تنازعہ پر ،2برادریوں میں تصادم کئی گھنٹے فائرنگ ،7افراد قتل ...

  

راجن پور،روجھان ( ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان ) تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں چک کپڑا میں موٹر سائیکل چوری کا تنازعہ دولانی اور بنوں گروپ میں فائرنگ سات افراد جاں بحق معتدد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کے تنازعہ پر بنوں اور دولانی قبیلے میں کئی گھنٹے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا زرائع کے مطابق دولانی قبیلے کی موٹر سائیکل چوری ہوئی تھی جس کی چوری کا الزام دولانی گروپ نے بنوں گروپ پر لگایا جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا کئی گھنٹے تک روجھان کا علاقہ چک کپڑا میدان جنگ بنا رہا اور علاقہ خوف وہراس پھیلا فائرنگ سے قطب ،نذر (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

،عبدالشکور ،عبدالکریم ،بہادر ،شہباز سمیت سات افراد کے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ معتدد افراد زخمی ہیں جن کو شخ خلیفہ ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا جبکہ مذید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -