کرپشن مقدمہ ‘ ایم ایس نشتر سمیت 9 ملزموں  کی عبوری ضمانت میں 11 مئی تک توسیع

کرپشن مقدمہ ‘ ایم ایس نشتر سمیت 9 ملزموں  کی عبوری ضمانت میں 11 مئی تک توسیع

ملتان(خبر نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان محمد اقبال خان میﺅ نے نشتر ہسپتال میں سرکاری ادویات کی خریداری میں کرپشن کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایم ایس نشتر ہسپتال سمیت 9 ملزموں کی عبوری ضمانت میں وکلاءکی جانب سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

بحث کے لیے مہلت طلب کرنے پر ایک اور موقع دیتے ہوئے 11 مئی تک سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک سمیت 9 ملزمان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں نشتر ہسپتال کے لئے سرکاری ادویات کی خریداری میں لاکھوں روپے خورد برد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں اس لئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے قبل ازیں ملزموں کی عبوری ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کر کے ریکارڈ طلب کیا تھا.

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر