وہاڑی :غلط انجکشن سے 2سالہ بچہ جاں بحق والدین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ،ڈاکٹر کھڑکی توڑ کر فرار
وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے غلط انجکشن لگنے پر2سالہ بچہ جاں بحق،مشتعل والدین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ،ڈاکٹر پچھلے کمرہ سے کھڑکی کی جالی توڑ کر فرارپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، واقعات کے مطابق شہر کے نجی چلڈرن ہسپتال الکریم میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب نواحی گاﺅں 100ڈبلیو بی کا رہائشی 2سالہ حماد جان کی بازی ہار گیا بچے کے والد اعجاز نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے 2سالہ بیٹے حماد نے گھر میں غلطی سے پٹرول پی لیا جس پر علاج کیلئے اسے فوری طور پر ڈاکٹر کریم کے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
پاس لے کر آیا جہاں ڈاکٹر نے اس کا معدہ واش کیا حالت سنبھلنے پرعلاج کیلئے مبینہ طور پر 50ہزار روپے کا تقاضا کیا جو اسے فوری ادا کردئیے گئے علاج کے دوران غلط انجکشن لگانے سے بچے کی حالت بگڑنے لگی ہمارے باز پرس کرنے پر ڈاکٹر مبینہ طور پر بدتمیزی اور گالم گلوچ پر اتر آیاڈاکٹر نے طیش میں آکر بچے کو لگی آکسیجن اور ڈرپ اتار لی اور کہا کہ اسے جہاں مرضی لے جاﺅ اسی دوران حالت مزید بگڑنے سے بچے کی موت واقع ہوگئی جس پر والدین نے مشتعل ہوکر ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی جبکہ ڈاکٹر ہسپتال کی پچھلی گلی سے کھڑکی کی جالی توڑ کر فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دانیوال بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی بچے کے ورثاءنے جناح روڈ مکمل طور پر بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹرکو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ایس ایچ او تھانہ دانیوال ناصر تبسم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے والدین اور ڈاکٹرز میں تلخ کلامی ہوئی ہے جس پر حالات مزید بگڑ گئے ہیں ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کاروائی کی جائے گی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں معاملات کو دیکھ کر رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائیگی اور قصوروار ہونے پر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
جاں بحق