3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ‘ 4 کو جیل بھیجنے کا حکم

3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ ‘ 4 کو جیل بھیجنے کا حکم

ملتان(خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زنا، بداخلاقی، جعلی اشیاء بنانے اور غیر قانونی گیٹ وے چلانے کے مختلف مقامات میں ملوث 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ اور 4 کو جوڈیشل(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کاشف اور عبدالصمد کے خلاف مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا گیا جو کہ غیر قانونی طور پر گیٹ وے بناکر ملکی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے، ملزمان محبوب اور ارشاد کے خلاف غیر قانونی سوپ فیکٹری بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا جن سے صابن بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے جو اس کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کر سکے اس لیے ان سے مزید تفتیش باقی نہیں ہے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے استدعا منظور کر لی ہے. اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم شریف کے خلاف خالد کو دوبئی کا ویزہ اڑھائی لاکھ بٹورنے کے باجود بھی فراہم نہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزم مدثر کے خلاف فہد نے بیٹی (س) کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن سے مقدمہ کے متعلق تفتیش ہونی ہے اس لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے فاضل جج نے دونوں کو 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے، مزید برآں تھانہ بہاو¿الدین زکریا کے مطابق ملزم غلام سبحانی کے خلاف جاوید کے بیٹے (ا) کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا پوٹینسی ٹیسٹ ہوچکا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ باقی ہے اس لیے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا ہے.

حکمَ

مزید : ملتان صفحہ آخر