نشتر ٹو منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ‘ عوام کو مزید خوشخبریاں دینگے ‘ زین قریشی

نشتر ٹو منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ‘ عوام کو مزید خوشخبریاں دینگے ‘ زین قریشی

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنے پیغام میں نشتر ہسپتال فیز 2کے سنگ بنیاد کے موقع پر اہلیان ملتان کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے نشتر ہسپتال 2کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ جس کے قیام سے خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ یہ نہ صرف جنوبی پنجاب کے عوام کی صحت کی ضروریات کوپورا کرے گا ۔ بلکہ نشتر ہسپتال 2بہاول پور ، ملتان سکھر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

موٹروے،ملتان لاہور موٹر وے اور ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے ۔جس سے ان علاقوں کی عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا نشتر ہسپتال 2کا منصوبہ 10سال پہلے مکمل ہونا چاہئے تھا۔ لیکن پنجاب کے حکمرانو ںنے صحت ، تعلیم اور سڑکوں کے منصوبوں کی بجائے میٹرو منصوبے کو ترجیح دی۔ یہ یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔جسے تحریک انصاف کی حکومت پورا کررہی ہے۔جنوبی پنجاب کی ترقی ن لیگ کی کبھی ترجیح نہ رہی تھی۔ انہوں نے کہا جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب نشتر ہسپتال 2کی طرح جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کررہے ہونگے۔یہاں کے عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتی ۔ ماضی میں اس خطے کو پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے کر رہیں گے۔ یہاں کے وسائل یہاں کی ترقی پر خر چ ہونگے۔ جو منصوبے یہاں کے عوام کے لیے ہیں وہ یہی پر مکمل ہونگے۔انہوں نے کہا انشاءاللہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ ہماری ترجیح ہوگی اور تحریک انصاف کے دور میں ہی جنوبی پنجاب صوبہ حقیقت بنے گا۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -