ملتان ‘ جرنلٹس وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ کالونی کا مسئلہ پیش

ملتان ‘ جرنلٹس وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ کالونی کا مسئلہ پیش

ملتان(سپیشل رپورٹر )ملتان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی صحافی کالونی کے حوالے سے صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس ملک شہادت سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی نے کہا کہ صحافی انکے دل میں بستے ہیں تمام مسائل حل کرائیں گے ۔ملتان میں نشتر اسپتال فیز 2 کی تقریب کے بعد صحافیوں کے وفد سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس ملک شہادت، عامر اقبال بھٹہ، عادل نظامی، طاہر ٰخان، جاوید عنبر، حسان شیخ، اعجاز ترین، حافظ سرفراز، مظہر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

جاوید، ممتاز نیازی، یاسر شاہ، ظہیر عباس، جاں شیر خان، جنید انور صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس ملک شہادت نے وزیراعلی پنجاب کو صحافی کالونی پر مکمل بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں 2006 سے کالونی آلاٹ ہے لیکن 13 سال ہو گئے ہم لوگ ایم ڈی اے اور ہاوسنگ فاونڈیشن کے درمیان فٹ بال بن کر رہ گئے ہیں، ہمیں نہ قبضہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ہمارے نام پلاٹ کئے جا رہے ہیں، صدر ایم یو جے نے بتایا کہ اب تک تقریبا 20 صحافی اسی کالونی کی آس میں وفات پا گئے اور موجودہ بحران میں 100 سے زائد صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور متعدد صحافی کرایے کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں ہمارا واحد سہارا صرف اور صرف پلاٹ ہیں جس کو بیچ کر اپنا کر کاروبار کر سکتے ہیں یا اپنا گھر بنا سکتے ہیں، اس پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان کے صحافی میرے دل کے قریب ہیں یہ خوش ہیں تو میں خوش ہون صحافی کالونی کا جو بھی مسلہ اس کو فوری طور پر حل کریں گے ہاوسنگ فاونڈیش کا مسلہ ہوگا یا ایم ڈی اے کا اس کو فوری طورپر حل کیا جائے گا اور انشا اللہ جلد تمام صحافی اپنی کالونی کے مالک ہونگے، ااس موقع پر صدر ایم یو جے ملک شہادت نے کہا کہ لاہور میں صحافی کالونی کے 3 فیز بن چکے ہیں ہمارے بہت سے ایسے دوست بھی صجافی ہیں جن کو اس فیلڈ میں 10 سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک انہٰں بھی پلاٹ نہیں ملے لہزا ان کے لئے بھی فیز ٹو کا اعلان کریں، جس پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملتان کو فیز ٹو بھی دیں گے انہون نے اگلے ہفتے لاہور کی دعوت دی اور کہا کہ تمام مسائل اپ کے حل کریں گے، صحافی فیز ٹو کے لئے تحریری درخواست شہباز گل کو بھی دی گئی ہے ‘ انہوں نے بھی فوری طور پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

جرنلٹس وفد

مزید : ملتان صفحہ آخر