نشتر ٹو کے بعد سول سیکرٹریٹ‘ پنجاب حکومت کا نیا امتحان

نشتر ٹو کے بعد سول سیکرٹریٹ‘ پنجاب حکومت کا نیا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر ) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ جنو بی پنجاب صوبے کا سول سیکریٹریٹ بنانے میں کم وقت باقی ہے جس کے کا م کا فوری آغاز کیاجائے کیونکہ وزیراعظم نے یکم جولائی سے سیکریٹریٹ کے قیام کا اعلان کررکھا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے عمارتیں کھڑی کیں ہسپتال نہیں بنائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

ملتان جون تک کام شروع کر دے گا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر نے کہا ہے کہ میرے حلقہ میں بوائزاور گرلز ڈگری کالج اور سڑکیں بنائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر ٹو منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں خطابات میں کیا ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان زدار، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبہ کی طرف خصوصی توجہ دے رہے ہیں نشتر ٹو کا منصوبہ 70سال کے بعد ملتان کے عوام کے لئے موجودہ حکومت کا شاندار تحفہ اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے کیونکہ جنو بی پنجاب کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیاجاتا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نشتر ٹو منصوبے میں نیورو ٹراما کی سہولت کو بھی شامل کیاجائے انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد جنو بی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کی بنیاد رکھے کیونکہ وزیراعظم نے یکم جولائی سے سیکریٹریٹ فنگشنل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ماضی میں صحت کے شعبہ کے حوالے سے ملتان اور جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا اور خادم اعلی نے عمارتیں تو تعمیر کیں لیکن عوام کی حقیقی خدمت نہیں کی جس سے آج بھی اس خطے میں ہسپتالوں کی قلت کو شدت سے محسوس کیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو 58ایکڑ اراضی پر تعمیر ہو گا جس کے پہلے مرحلے میں 500بستر وں کا اضافہ کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبہ میں بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اسی لئے عمران خان کی ہدایت پر راجن پور ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں صحت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیںجبکہ ہیلتھ کارڈ کے زریعے 30مریضوں کے دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو میں نیوروٹراما کی سہولت مہیا کی جائے گی انہوں نے نشتر ٹو منصوبے کے سنگ بنیاد پر وزیراعلی کو مبارکباد دی صوبائی حلقہ 212کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ نشتر ٹو میرے حلقہ انتخاب میں تعمیر ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے 70سال سے زیرالتوا منصوبے کا 8ماہ میں سنگ بند رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں طلبہ و طالبات کے لئے کالج نہیں ہے سرکاری زمین موجود ہے یہاں دو کالجوں کی تعمیر کا اعلان کیاجائے اسی طرح کشتیوں کا پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جس کے لئے کشتیاں اور دیگر سامان موجود ہے اس پل کی تعمیر سے حماد پور ، اکبر پور ،سید پور اور قاسم بیلہ کے درمیان مظفر گڑھ جانے کے لئے 30کلو میٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میرے حلقہ میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں واضح رہے کہ تقریب میں صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی،وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی، چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر ، ایم این اے رانا قاسم نون، ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے بھائی نور حسین ڈیہڑ ، وزیراعلی کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی، مہندرپال سنگھ، ارکان اسمبلی ظہیر الدین علیزئی، واصف مظہرراں، میاں طارق عبد اللہ، صاحبہ ملکہ، سبین گل، قاسم خان لنگاہ کے علاوہ نشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، کمشنر ملتان عمران سکندر، محکمہ صحت کے ڈاکٹر منور عباس، ڈاکٹر عطاالرحمن، ڈویژنل صدر پی ٹی آئی اعجاز حسین جنجوعہ، ضلعی صدر شعبہ خواتین قربان فاطمہ، رانا عبدالجبار، خالد جاوید وڑائچ، شیخ طاہر، بابر شاہ، میاں فاروق احمد، چوہدری احسان ، نعیم اقبال نعیم سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔