راجن پور‘ ڈسٹرکٹ بار میں تقریب حلف برداری ‘ اہم شخصیات کی شرکت

راجن پور‘ ڈسٹرکٹ بار میں تقریب حلف برداری ‘ اہم شخصیات کی شرکت

  

را جن پور ( نا مہ نگار) ڈسٹر کٹ بار راجن پور کی حلف بر داری کی پر وقار تقریب زیر صدارت سید سخاوت حسین بخاری صدر ڈسر کٹ بار راجن پور منعقد ہوئی جس میںجسٹس سید شہباز علی رضوری جج لاہو ہائی کورٹ کی بطو رمہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کو رٹ کے سبزا زار میں ڈسٹر کٹ بار راجن پور کی حلف بر داری کی پر وقارتقریب منعقد کی گئی جس میںجسٹس سید شہباز علی رضوی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جج لاہور ہائی کورٹ کی بطور مہمان خصوصی شریک تھے ،تقریب میں ملک حیدر عثمان صدر ہائی کورٹ ملتان بینچ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد یار ولانا ، ایڈیشنل سیشن جج ، سینئر سول جج اور سول کورٹ کے ججز سمیت مختلف اضلاع کے ڈی بی اے صدور جنرل سیکریٹریز ، چیئر مین ضلع کونسل عبدا لعزیز خان دریشک ڈویژن بھر کے ممبران پنجاب بار کونسل ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس کے افسران ،وکلاء، سو ل سوسا ئٹی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید شہباز علی رضوی نے نو منتخب ڈسٹرکٹ بار صدر سید سخاوت حسین بخاری ، جنرل سیکریٹری چوہدری عباداللہ انجم سمیت بار کی نو منتخب باڈی سے حلف لیا، صدر بار سید سخاوت حسین بخاری نے مہمان خصوصی سید شہبازعلی رضوی کوثقافتی اجرک پہنائی ، دیوان فریدؒ کاتحفہ دیا اور شیلڈ پیش کی ، مہمان خصوصی نے سیشن کورٹ میں پودا لگایا اور لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -