نیا بلدیاتی نظام نامنظور‘ مزاحمت کی پلاننگ مکمل ‘ چوہدری افضل گل

نیا بلدیاتی نظام نامنظور‘ مزاحمت کی پلاننگ مکمل ‘ چوہدری افضل گل

حاصل پور( نامہ نگار ‘سپیشل رپورٹر)حکومت کی طر ف سے بلدیاتی نمائندوں کے پر امن احتجاج کرنے دھمکیاں دینے انکے خلاف مقدمات گرفتاریاں کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔ بلدیاتی نظام بچانے کے لئے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور عوام بلدیاتی عوامی نمائندوں کے ساتھ ہیں ۔ سیاسی مخالفت کی بناءپر میاںمحمد نواز شریف خاندان کے خلاف احتساب صرف سیاسی انتقام ہے ۔ موجودہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

حکومت اپنی کارستانیوں سے ختم ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن چودھری افضل گل ایڈووکیٹ نے جناح ہال حاصل پورمیںبلدیہ حاصل پور کے عوامی نمائندوں سے ملاقات اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ کی انتقامی سیاست ناقص پالیسیوں کے باعث ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی نیا ایکٹ بلدیاتی نظام نامنظور ہے۔ بلدیاتی اداروں کے ٹنڈر ترقیاتی کاموں پر پابندی سے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندے منڈیٹ جمہوری طریقہ سے کامیاب ہوئے تھے اور بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندوں کواپنی مدت پوری کرنے موقع فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عوامی نمائندوں کی قیادت میں لوگوں کی دہلیز پر ان کے بنیادی مسائل حل کرنے اور شہر کی خوب صورتی کیلئے کروڑوں روپے کی رقم خرچ کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ حکومت نے ملک کے مفادات ملک کی تعمیر و ترقی اور حلقہ میں صحت وتعلیم صاف پینے کا پانی کی فراہمی دانش سکول کا قیام ، ٹراما سنٹر کی تعمیر مریضوں کے لئے طبی سہلوتیں ادویات اور دیگر اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ منصوبوں کو شروع کیا تھا مگر موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے فنڈز بند کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حاصل پور کو ضلع کا درجہ بنانے کے لئے قرارداد اسمبلی میںپیش کردی ہے ۔ حاصل پور کو ضلع کے لئے کافی عرصہ سے کوشاں ہیں مگر اس حلقہ کے سیاسی مخالفین گروپ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے روکاوٹیں پیدا کررہے ہیںَ انہوں نے کہا حاصل پور کو ضلع بنانے کے لئے ہر قسم کی قربانیاں دیںگے اور ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے۔ اور حاصل پور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے عوام نے ووٹ کی پرچی سے ہمارے گروپ کو الیکشن میں کامیاب کروایا ہے۔ جبکہ سیاسی مخالفین گروپ نے اپنے مفادات کیلئے سیاست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والے بلدیاتی اداروں کے عوامی نمایندوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ میاں اشفاق احمد رامے رانا عبدالرشید ،چوہدری ساجد سلیم ، زاہد رامے چوہدری آصف رامے ، حاجی عبدالستار ،حاجی محمد شفیع انجم وائس چیئرمین ،حاجی مخیتار حسین مرکزی انجمن تاجران حاصل پور کے صدر حاجی عبدالحمید بھی موجود تھے ۔

پلاننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر