قرآن پر حلف کے بعد بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کا انکشاف

قرآن پر حلف کے بعد بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کا انکشاف

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)نواحی بستی عمر دین میں بچوں کے والد نے پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا زونل سپروائزر پولیو مہم نے قرآن پر حلف دیکر بچوں کے والد کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے رضامند کیا تفصیلات کے مطابق نواحی موضع دھلو کی بستی عمر دین کے رہائشی5بچوں کے والد غلام جعفر نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا اس کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین بچوں کیلئے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نقصان دہ ہے اور یہ انتہائی مہلک ویکسین ہے جس پر زونل سپروائز پولیو مہم سعود احمد موقع پر پہنچ گئے غلام جعفر نے زونل سپروائزر سے قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کر حلف لیا کہ پولیو کے قطرے آپ اپنے بچوں کو بھی پلواتے ہیں ان کا کوئی نقصان نہیں ہے اگر ان قطروں سے کوئی نقصان ہوا توآپ کے بچوں کو بھی اس قرآن کی وجہ سے نقصان پہنچے حلف لینے کے بعد مطمئن ہوکر غلام جعفر اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر رضامند ہوگیا۔

انکشاف

مزید : ملتان صفحہ آخر