ٹائم کا تنازعہ ‘ کنڈیکٹر کا ساتھیوں سمیت حملہ ‘ ویگن ڈرائیور جاں بحق

ٹائم کا تنازعہ ‘ کنڈیکٹر کا ساتھیوں سمیت حملہ ‘ ویگن ڈرائیور جاں بحق

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ویگن کنڈیکٹر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ویگن ڈرائیور کو تشدد کر کے جان سے مارڈالا. واقعہ ہفتہ کے روز روہیلانوالی بس سٹاپ پر پیش آیا. جہاں پہلے ٹائم لیکر جانے کے مبینہ تنازعہ پر ویگن کنڈیکٹر نعمان نے اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ بستی چمن موضع عنایت پور تھانہ خان (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

گڑھ کے رہائشی ویگن ڈرائیور ریاض حسین کو مبینہ تشدد کر کے جان سے مار دیا اور فرار ہو گئے. روہیلانوالی پولیس نے مقتول کے بھائی فیاض کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی. 

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -