سونے کی مورتیاں۔۔۔نوسرباز شہری سے 12 لاکھ ہتھیا کر فرار

سونے کی مورتیاں۔۔۔نوسرباز شہری سے 12 لاکھ ہتھیا کر فرار

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)قدیم زمانے کی سونے کی مورتیاں دینے کا لالچ دے کر نوسربازوں نے شہری سے 12 لاکھ اینٹھ لیے۔ممتاز آباد پولیس کو محمد عابد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسے ایک انجان نمبر سے کال موصول ہوئی جس نے بتایا کہ وہ ٹھیکیدار ہے اسے اندرون شہر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

 کھدائی کے دوران قدیم زمانے کی سونے کی مورتیاں ملی ہیں جن کا وزن 5 کلو ہے۔اس نے اسے ملنے کے لیے بلالیا۔جب ٹھیکیدار اسے ملا تو اس نے مجھے دو سونے کی مورتیاں دکھائیں۔اس نے بتایا کہ ایسی 10 مورتیاں پڑی ہیں ہیں جن کا وزن 5 کلو ہے۔تاہم اسے تمام مورتیاں اسے 12 لاکھ میں دے دے گا۔میں نے جب دونوں مورتیاں سنارے کو چیک کروائیں تو اس نے اصل ہونے کی تصدیق کی۔جس پر میں نے لالچ میں آکر اسے 12 لاکھ دے دیے ٹھیکیدار نے مجھے 10 مورتیاں حوالے کیں اور چلتا بنا۔جب باقی کی مورتیاں چیک کیں تو تانبے کی نکلیں۔پولیس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -