پی ایم اے وفد کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے ملاقات

پی ایم اے وفد کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سے ملاقات

ملتان(خبر نگار خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے ایم ٹی آئی ایکٹ بارے تحفظات سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو آگاہ کر دیا ہے۔پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج کی قیادت میں پی ایم اے پنجاب کی کونسل کے ھمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی۔اور انہیں محکمہ صحت میں ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ پنجاب(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

 حکومت کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کو قانون بنانے اور اسے ہیلتھ سیکٹر میں نافذ کرنے سے قبل صوبہ بھر کے ڈاکٹروں کے تحفظات بارے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج نے کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن(ایم ٹی آئی) ایکٹ کے قانون بن جانے کے بعد نان پروفیشنل بورڈ آف گورنرز ، تمام ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں کمزور ترین بنیادی ڈھانچے کے باوجود پرائیویٹ کنسلٹنٹ پریکٹس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ ایسا قانون بنانے سے قبل ڈاکٹر کمیونٹی کے تمام اسٹیک ہولڈر(متعلقین) سے بھرپور مشاورت کی جائے۔اور مستقل سرکاری ملازمت بارے جنم لینے والے ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل سٹاف کے تحفظات کا خاتمہ ممکن کیا جائے۔ ڈاکٹرز اور سٹاف کا سیکورٹی بل اسمبلی کے موجودہ سیشن سے منظور کرایا جائے۔صوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں کام کرنے والے سینئیر رجسٹرار کو اسٹنٹ پروفیسر اپ گریڈ کیا جائے۔ تمام خواتین و مرد ایف سی پی ایس میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجن اور جنرل کیڈر ڈاکٹرز کو فوری ترقی دی جائے، پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار و ھاوس آفیسرز کی تنخواہوں کا منجمد فنڈ جاری کیا جائے۔ نشتر ہسپتال کے 1700 بستروں اور نوزادئیگان اطفال یونٹ کی ایس این ای فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظور کرائی جائے۔ نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کا رھائشی ٹاور کا منصوبہ منظور کرایا جائے۔ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹسٹری کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونیورسٹی سے الحاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور وہاں مستقبل پرنسپل و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا جائے۔جولائی میں پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار ڈاکٹرز کی ایک ہزار سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔تمام تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سیٹیں بڑھائی جائیں اور خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کرایا جائے اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ ڈاکٹرز کی ٹریننگ شروع کرائی جائے۔میڈیکو لیگل کیسسز کے لئے میڈیکل آفیسرز کی خصوصی طور پر ٹریننگ کرائی جائے۔ ملاقات میں ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر مرتضی بلوچ ڈاکٹر امجد باری ڈاکٹر عمران مزاری، ڈاکٹر محبوب عالم، ڈاکٹر مرتظی بلوچ، ڈاکٹر وقار نیازی اور ڈاکٹر ظفر اقبال ملک بھی موجود تھے ۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر