بہاولپور پیکج :ترقیاتی کاموں میں معیار سمجھوتہ نہ کرنیکا فیصلہ ،مختلف محکموں کی بریفنگ

بہاولپور پیکج :ترقیاتی کاموں میں معیار سمجھوتہ نہ کرنیکا فیصلہ ،مختلف ...

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نےشن کمےٹی بہاول پور کا جائزہ اجلاس رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق کی زےر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمےٹی روم مےں منعقد ہوا۔ اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعےد، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل، ڈپٹی ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ عصمت اللہ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ رےحان بن جاوےد اور طاہر جانباز شرےک تھے۔ اجلاس مےں ضلع بھر مےں جاری ترقےاتی کاموں کی رفتار اور(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

 پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔ اجلاس مےں حکومت کے خصوصی ترقےاتی پےکےج کا جائزہ لےا گےا۔ اس ترقےاتی پےکےج پر مجموعی طور پر50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ ترقےاتی پےکےج کے تحت ترقےاتی سکےموں مےں محکمہ ہائی وےز، بلڈنگ اورپبلک ہےلتھ انجےنئرنگ کے محکمہ جات مصروف عمل ہےں۔ اجلاس مےں بتاےا گےا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات کو فنڈز کا اجراءکردےا گےا ہے جبکہ تمام محکمہ جات نے ٹےنڈر جاری کرکے کام کا آغاز کردےا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نےشن کمےٹی نے تمام ترقےاتی کاموں کو30جون تک نصف کام مکمل کرنے کی ہداےت کی ہے۔ اجلاس مےں سالانہ ترقےاتی پروگرامADP کے تحت جاری مختلف اسکےموں کا بھی جائزہ لےا گےا۔ رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق چوہدری نے تمام ترقےاتی کاموںمےں معےار کوسرفہرست رکھنے کی ہداےت دی۔ انہوں نے ترقےاتی کام مقررہ معےاد مےں مکمل کرنے کی بھی ہداےت کی۔ اجلاس مےں چےف اےگزےکٹو آفےسر ہےلتھ اور اےجوکےشن نے اپنے اپنے محکموں کی ترقےاتی اسکےموں بارے برےفنگ دی۔

کام ‘ اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر