رمضان المبارک ‘ پنجاب بھرمیں 3ہزار سے زائد مدنی دستر خوان لگانے کا فیصلہ

    رمضان المبارک ‘ پنجاب بھرمیں 3ہزار سے زائد مدنی دستر خوان لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)چیف کوارڈینٹر مدنی دسترخوان حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پنجاب بھر میں 3ہزار سے زائد مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے جن میں مستحقین کو افطاری کر ائی جائے گی ۔مخیر حضرات کو مدنی دسترخوان جیسی کار خیر میں بڑھ چڑھ کر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )


حصہ لینا چاہیے ۔تاکہ اللہ کی رضا کو حا صل کیا جائے سکے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں مدنی دسترخوان کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی قمرالزما ن قیصرانی ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین ،اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا حسنین خالد سنپال، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر محمد شعبان، تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر،تحصیلد ار بور یوالاظفر علی مغل،سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین ، چیئر مین انجمن تاجران چوہدری محمد سرور، ضلعی صدر انجمن تاجران جمیل بھٹی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راﺅ خلیل احمد ، سابق صدر چیمبر آف کامرس میاں خالد ، ضلعی صدر پاکستان کسان اتحادچوہدری محمد افتخار اور دیگر مخیر اور کاروباری حضرات مو جود تھے۔ چیف کوارڈینٹر مدنی دسترخوان حاجی محمد نواز نے مز ید کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال میں اضافہ ہو تاہے اور برکت پیداہوتی ہے اور اللہ تعالی اس کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں دیتا ہے ہمیں اپنے اندر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاجذبہ پیدا کر نا ہے اور کوشش کرنی چا ہیے کہ مستحقین اور مساکین کے لئے کھانے کا اہتمام کریں انہوں نے مز ید کہا کہ مدنی دسترخوان کاآغاز 2010ءمیں کیا گیا تھا اللہ کے فضل و کرم سے یہ اب تک جاری ہے گذشتہ سال رمضان المبار ک میں پنجاب بھر میں2485دسترخوان لگائے گئے تھے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں گزشتہ سال رمضان المبار ک میں 30دسترخوان کا اہتمام کیا گیا تھا اس سال اس میں مز ید اضافہ ہوگا ۔ وہاڑی جم خانہ کے ساتھ کلب روڈ پر بھی رمضان المبارک میں دسترخوان لگا یا جائے گا ۔ اسی طرح شیخ شہزاد مبین کے تعاو ن سے رمضان المبارک میں موبائل دستر خوان کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو 4سو سے زائد لوگو ں کو افطاری کے وقت کھانا فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے مز ید کہا کہ مخیر اور کاروباری حضرات کے تعاون سے اس سال مدنی دسترخوان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔
دستر خوان