شارٹ سرکٹ ،سکول وین میں آگ ،20بچے زخمی ،دوکی حالت نازک

شارٹ سرکٹ ،سکول وین میں آگ ،20بچے زخمی ،دوکی حالت نازک

رحیم یار خان ،اقبال آباد( بیورو رپورٹ ،نمائندہ پاکستان) سکول جاتے ہوئے وین میں شاٹ سرکٹ سے آگ لگ گی وین میں 20 بچے سوار تھے جن کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،سکول بیگ اور بک جل کر راکھ۔ تفصیل کے مطابق: اقبال آباد سے 20 بچوں کو سکول لے جانے والی وین کو مین روڈ تاجگڑھ کے قریب اچانک آگ لگ گئی، سکول وین ایل پی جی پر منتقل تھی،دیکھتے دیکھتے آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میںلے لیا، رسیکو ٹیم کال کرنے کے باوجود موقع پر نہیں پہنچی ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جلتی ہوئی وین سے بچوں کو زخمی حالت میںنکلا کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 گی ، ہسپتال عملہ کے مطابق 2بچوں کی حالت زیادہ خراب ہے باقی بچے معمولی زخمی ہوئے ہے، جبکہ آگ بچوں کے بستے اور بک مکمل جل گئےں ، وین کا تقریباً70 فیصد حصہ جل گیا۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،ڈی سی اور ڈی پی او رحیم یا رخان سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی سے چلانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیں ۔

راکھ

مزید : ملتان صفحہ آخر