پشتے کمزور ‘ فضل واہ مائنر میں شگاف ‘ تیار فصلیں زیر آب ‘ کاشتکاروں کی دوڑیں

پشتے کمزور ‘ فضل واہ مائنر میں شگاف ‘ تیار فصلیں زیر آب ‘ کاشتکاروں کی دوڑیں

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) نہر فضل واہ مائنر میں پشتے کمزور ہونے کے باعث شگاف پڑ گیا ، درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی ناظم آباد میراں شاہ کے نزدیک فضل واہ مائنر میں اچانک 20فٹ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

چوڑا شگاف پڑگیا جس کے نتیجہ میں نزدیک کھڑی تیار فصلیں زیر آب آگئیں ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فضل واہ مائنر میں پڑنے والے شگاف کو پر کردیا جبکہ محکمہ انہار کا عملہ نہر میں پڑنے والے شگاف سے مکمل طور پر لاعلم رہا ۔ 

دوڑیں

مزید : ملتان صفحہ آخر