گندم خریداری مہم ‘ قرعہ اندازی میں فرضی نام شامل ہونیکا انکشاف

گندم خریداری مہم ‘ قرعہ اندازی میں فرضی نام شامل ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ‘ میلسی ‘ بستی اﷲ بخش ‘ منڈی یزمان (نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گندم خریداری سنٹروں پر کرپشن کاسلسلہ شروع ہوگیا ‘ آڑھتیوں بیوپاریوں کی بھر مارہونے سے قرعہ اندازی میں فرضی نام شامل ہونیکا انکشاف ہوا ہے ۔ پٹواریوں کی بوگس کاشت اندراج کے زریعے گھپلے سنٹروں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گے تفصیل کے مطابق میلسی ون سائیفن روڈ پر پاسکو سنٹر کی قرعہ اندازی کیلئے میرٹ لیسٹ میں 50فیصد سے زائد آڑھتیوں اور بیوپاریوں کے نام ڈالے گئے ہیں جنہوں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )


 نے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے اور رشوت کے زروپر پٹواریوں سے بوگس کاشت درج کرالی ہے جبکہ پاسکو سنٹر میلسی ٹو علی واہ میں بھی پراجیکٹ منجیر کی سفارش اور رشوت سے زمیندار وں کے بوگس نام ڈالے گئے ہیں اور قرعہ اندازی میں بد دیانتی کی گئی ہے وہاں پر موجود کسانوں نے اس بارے بھرپور مذاحمت کی جس سے سنٹر انچارج نجیب اللہ ،اور اسسٹنٹ عتیق الرحمن سے تلخ کلامی بھی ہوئی اس کے علاوہ پاسکوکے تمام خریداری سنٹروں پر آڑھتی بیوپاری اور ٹاﺅٹ ہر وقت موجود رہتے ہیں کاشتکار وں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر پاسکو ڈمروالا شمالی میں کسانوں اور کاشتکاروں کو باردانہ میرٹ پر تقسیم کیا جائے گااور پاسکو سنٹر انچارج بسم اللہ نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کسانوں اور کاشتکاروں کو تمام سہولیا کی فراہمی کررہے ہیں اور باردانہ بھی قراندازی کے زریعے فراہم کیا جاتا ہے اور پاسکو سنٹر ڈمروالاشمالی کا عملہ بھی کسانوں سے تعاون کررہا ہے اور سنٹر انچارج بسم اللہ نے بروز سوار کو پاسکو سنٹر ڈمروالاشمالی میں قراندازی کے زریعے کسانو ں اور کاشتکاروں کو باردانہ تقسیم کرئینگے ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر کوٹلہ گانموں ملک سجاد حسین ترک نے اے سی آفس جتوئی میں میڈیا کے نمائندگان کو بتایا ہے کہ جتنی ایمانداری پاسکو سنٹر ڈمروالا شمالی میں کام ہورہا ہے تو پورے زون میں کہیں بھی نہیں ہے پاسکو سنٹر ڈمروالاشمالی کے سنٹر انچارج بسم اللہ نے حکومتی ہدایات پر کسانوں سے دانہ دانہ خرید کریگاسابق کونسلر کوٹلہ گانموں ملک سجاد حسین ترک نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سال ٹارگیٹ کم ہیں اگر ٹارگیٹ بڑھ گیا تو کسانوں اور کاشتکاروں کو مزید سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے گندم خریداری مرکز ڈیرہ بکھا کا اچانک معائنہ کیا۔ گندم خریداری مرکز ڈیرہ بکھا کے لئے 12ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گندم خریداری مرکز ڈیرہ بکھا میں کاشتکاروں اور کسانوں کی جانب سے 3ہزار 343درخواستیں دی گئی ہیں جن کی پڑتال پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔تحصیل یزمان میں گندم کی سرکاری خرید داری شروع نہ ھونے پر کاشتکار اونے پونے گندم فروخت کرنے پر مجبور ھو چکے ہیں,گندم کی سرکاری قیمت خرید 1300روپے مقرر ھے,جبکہ غلہ منڈی میں 1100روپے کے حساب سے گندم فروخت ھورہی ھے ادھر محکمہ خوراک کی جانب سے ابھی تک کسانوں کو باردانہ بھی چلت نہیں کیا جا سکا,جس سے کاشتکار پر یشان نظر آتے ھیں۔
گندم