آندھی ‘ بارش ‘ ژالہ باری ‘ گندم پیداوار میں 1 لاکھ ٹن کمی کا خدشہ

آندھی ‘ بارش ‘ ژالہ باری ‘ گندم پیداوار میں 1 لاکھ ٹن کمی کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی ‘ نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار)حالیہ آندھی اور بارش کی وجہ سے پنجاب میں گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ 50 ہزارٹن پیداوارمتاثر ہوئی ہے۔ ربیع سیزن 2018-19 کے دوران صوبہ میں 16.165 ملین ایکڑ رقبہ پر گندم کا شت کی گئی ہے جس کا پیداواری (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )


ہدف 19.5ملین ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ان خیالات کا اظہار کسانوں نے سروے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ موسمی تغیرات (آندھی اور بارش) کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں ایک لاکھ ٹن تا ایک لاکھ ٹن کمی کا خدشہ ہے کیونکہ پنجاب بھر میں تیزہواو¿ں ڑالہ باری اور بارش سے گندم کی تیار کھڑی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور تیز ہوا وبارش سے گندم کی پک کر تیار کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ موسمیاتی تغیرات سے متاثر ہونے والے غریب کسانوں کی مدد کے لیے کوئی پالیسی بنائے تا کہ غریب کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
کمی