ملتان میں متعدد وارداتیں‘ مقدمات درج

ملتان میں متعدد وارداتیں‘ مقدمات درج

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)شہر میں وارداتوں کا سلسلہ جاری۔شہری لٹنے پر مجبور دن دیہاڑے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں واقع الشفائ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

 میڈیکل فارمیسی سے 2 مسلح افراد نے 15 ہزار لوٹ لیے۔تھانہ زکریا کے علاقہ کریم ٹاون میں محمد عدنان کی دکان پر 3 مسلح ڈکیت ائے اور اس سے 26 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔الپہ کے علاقہ جھوک وینس میں مظہر عباس سے 2 نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موٹر سائیکل مالیتی 50 ہزار چھین لی۔مظفراباد کے علاقہ خیابان کالونی کے رہائشی نعمان سے مسلح افراد نے 30 ہزار جبکہ انڈسٹریل سٹیٹ میں شاہد سے 20 ہزار چھین لیے۔6 نمبر چونگی  پر  جاوید اپنی بیوی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔مسلح افراد نے چھپٹہ مار کر اس سے پرس چھین لیا جس میں 20 ہزار موجود تھے۔دریں اثناءدہلی گیٹ کے علاقہ میں مرزا سجاول کے ہوٹل کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ڈیرڈھ لاکھ مالیت کا سامان لے اڑے۔حسین آگاہی بازار میں جیب کترے نے 7 افراد منظور،علی،زنیر،گلفام،اویس عبدالمجید اور توحید کا موبائل چوری کرلیا۔شجاعباد کے علاقہ میں امداد علی کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 7 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لے اڑا۔دریں اثناءشاہ شمس کے علاقہ میں محمد اکرام تھانہ زکریا کے علاقہ سے اصغر ،تھانہ ہرانی کوتوالی کے علاقہ سے عامر تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے شہزاد جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے عابد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -