جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 44اشتہاری اور ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 44اشتہاری اور ملزمان ...

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سٹی رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانوں کی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا،انفارمیشن بیسڈ آپریشنز میں کیپٹل سٹی پولیس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے جوانوں، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز، بی ڈی یو، سپیشل کومبیٹ یونٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا، آپریشنز کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان سمیت41 دیگر جرائم پیشہ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو پولیس حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی،آپریشنزکے دوران154 گھروں کو چیک کرکے جن میں کرایہ داری کے کوائف نا مکمل ہونے پر29 افراد کے خلاف بھیکارروائی عمل میں لائی گئی ہے تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی کامیاب کارروائیاں اور ٹارگیٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی ہے جس کے دوران کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہے امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر سٹی، رورل اور صدر ڈویژنز کے مختلف تھانہ جات () تھانہ شہید گلفت حسین،تھانہ بھانہ ماڑی،تھانہ داؤدزئی اور تھانہ ارمڑکی حدود میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیا،انفارمیشن بیسڈ آپریشنز میں کیپٹل سٹی پولیس کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے جوانوں، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز، بی ڈی یو، سپیشل کومبیٹ یونٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا، آپریشنز کے دوران قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان سمیت41 دیگر جرائم پیشہ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو پولیس حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ 7عدد پستول،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اوردو کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی،آپریشنزکے دوران154 گھروں کو چیک کرکے جن میں کرایہ داری کے کوائف نا مکمل ہونے پر29 افراد کے خلاف بھیکارروائی عمل میں لائی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -