سوات کے صحافیوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی،پرویز شوکت

سوات کے صحافیوں نے قربانیوں کی تاریخ رقم کی،پرویز شوکت

  

سوات (بیورو رپورٹ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے کہا ہے کہ قربانیوں کے حوالے سے سوات کے صحافیوں نے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی، حکومت کی طرف سے مقامی اخبارات کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، کارکن صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے عمر کا زیادہ حصہ اس میں گزر گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں دو روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی صحافیوں سمیت ملک بھر سے آنے والے صحافیوں نے درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی جبکہ سوات سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا، پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری راجہ ریاض اور دیگر نے بھی سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوات شہداء صحافیوں کا شہر ہے اور یہاں کے صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت سوات اور پورے ملک میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ان قربانیوں کو پورے ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی سوات پریس کلب کے صحافیوں کا حق ہے اور صوبائی وزیر اطلاعات کے اس حوالے سے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -