خیبر،پلاسٹک شاپنگ بیگز (پولی تھین شاپنگ بیگز)کے خلاف اگاہی واک
خیبر (بیورورپورٹ)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بازار میں پلاسٹک شاپنگ بیگز (پولی تھین شاپنگ بیگز)کے خلاف اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کا نعرہ تھا پولی تھین بیگز سے پرہیز کریں۔اس کی جگہ بائیو ڈیگریڈیبل بیگز استعمال کیجیے۔پلاسٹک شاپنگ بیگز انسان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لنڈ ی کوتل بازار میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پولی تھین یعنی پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خلاف سول انتظامیہ نے اگاہی مہم کا اہتمام کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈ ی کو تل محمد عمران خان، ڈی ایس پی جمشید، سب انسپکٹر امجد، شلمانی تاجر یونین کے صدر حاجی لعل رحیم شینواری بازار کے تاجروں نے شرکت کی اگاہی مہم کا نعرہ تھا پولی تھین شاپنگ بیگز سے پرہیز کر ے اس موقع پر اے سی نے تاجروں کو ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز انسان کے لئے انتہائی خطر ناک ہیں جس نے چارسو ماحول کو گندا کر دیا ہے ہر طرف دیکھائی دینے سے پورا ماحول کو گھمبیر بنا کر رکھا ہے جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہونے کے خدشات ہیں انہوں نے بازار کے تاجروں پر علامتی طورپر بائیو ڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز تقسیم کئے اور انہیں اگاہ کر دیا کہ ائندہ اشیاء خوردنی اور دیگر سودا سلف دینے کے لئے پلاسٹک کے نہیں بلکہ بائیو ڈیگریڈ یبل کے شاپنگ بیگز استعمال کرے تاکہ پورا علاقہ گند سے صاف ہو جائے۔