مردان،ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مردان،ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مردان (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے چھٹی کے روز گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد قصائیوں کو گرفتارکرلیاڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ مردان نے پاکستان چوک اور نیواڈہ میں قصائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے صفائی وستھرائی،بغیر جالی گوشت اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر متعدد قصائیوں کو گرفتارکرلیا اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات مافیا کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے ایک عرصے سے فٹ پاتھوں پر قابض مافیا کو ہٹا دیا اور شہریوں کے چلنے پھرنے کی سہولت کو بحال کردیا دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر اسداللہ نے اورایک کاروائی میں پٹرول پمپ او رسی این جی کے نرخ بھی چیک کئے اور اوگرہ کے مقررہ اصولوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپوں کو سیل کردیا اوربعض مالکان پر موقع پر بھاری جرمانہ لگادیا اے سی مردان نے خبردارکیاکہ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اوران سے کوئی رورعایت نہیں کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر