تحصیل ہیڈ کوارٹر تخت بھائی،ناظم اور ڈاکٹر کے مابین اختلافات شدید

تحصیل ہیڈ کوارٹر تخت بھائی،ناظم اور ڈاکٹر کے مابین اختلافات شدید

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں ڈسٹرکٹ ناظم اور ڈاکٹر کے مابین اختلافات شدت اختیار کر گئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ناظم کے بیانات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کوئی ڈاکٹر معطل نہیں ہوا اور نہ ہی ناظم کے پاس یہ اختیارات ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی میں ایک مریض کی ہسپتال عملے کے ساتھ بجلی کی عدم فراہمی پر تکرار ہوئی جس کی ویڈسوشل میڈیا پر ڈال کر اسے غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے مریض حکمران جماعت پی ٹی آئی کا کارکن ہے ینگ ڈاکٹرز کے مطابق تکرار کے دوران مریض کے کپڑے نہیں پھاڑے اور نہ ایسا سوچ سکتے ہیں جوہمارے لئے قابل قدر ہیں ڈسٹرکٹ ناظم مردان اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگاعوامی خدمت کیلئے سرکاری نوکری کرتے ہیں ورنہ تنخو اہ سے زیادہ اپنے کلینک میں کما سکتے ہیں کسی مریض کو دوسرے مریض پر فوقیت نہیں دینگے چاہے مریض خود ڈسٹرکٹ ناظم ہی کیوں نہ ہوں ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -