کاٹلنگ،ٹریکٹر اور بائیک میں ٹکر 1 جاں بحق،1 زخمی

کاٹلنگ،ٹریکٹر اور بائیک میں ٹکر 1 جاں بحق،1 زخمی

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے ایک شخص جان بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جاوید اور نواب خان فاتحہ خوانی کے بعد موٹر سائیکل پر اٹک شاہ سے گھر جارہے تھے کہ کاٹلنگ شکرے بابا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 70سالہ بزرگ نواب خان ولد حمید خان ساکن چک بلندی کاٹلنگ موقع پر جان بحق جبکہ جاوید ساکن انزرگئی زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کاٹلنگ نے ٹریکٹر ڈرائیور یوسف شاہ ولد عبداللہ ساکن شیر و کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر