خفیہ اطلاع ملنے پر مشہور منشیات گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

خفیہ اطلاع ملنے پر مشہور منشیات گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے امکان سے بھاری مقدار منشیات لاکھوں روپے مالیت کی 200 گرام ہیروئن،3 کلو گرام چرس،35بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سٹی ڈویژن تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ایک مشہور منشیات فروش بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتا ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز خان دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں واقع منشیات فروش کے مکان پر چھاپہ لگا کر ملزم عرفان ولد سر زمین سکنہ سوات حال چغلپورہ کو موقع پر گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے امکان سے بھاری مقدار منشیات لاکھوں روپے مالیت کی 200 گرام ہیروئن،3 کلو گرام چرس،35بوتل شراب اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -