مردان، سول ہسپتا ل لوند خوڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مردان، سول ہسپتا ل لوند خوڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مردان (بیورورپورٹ) مردان میڈیکل کمپلیکس کے زیر اہتمام سول ہسپتا ل لوند خوڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم ایم سی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر فضل ہادی کی ہدایت پرہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق محمود اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار علی کی سربراہی میں لونڈ خوڑ سول ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوئی جس میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمد اسرار،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد خالد،ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر ڈاکٹروں نے آرتھوپیڈک، سرجیکل، میڈیکل، ای این ٹی،امراض قلب،گائنی،سکن،پیڈز اور سکن بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔فری میڈیکل کیمپ میں سرجیکل کے ایک سو انیس، آرتھوپیڈک کے ایک سو چوبیس،نیورو کے چھیاسی،امراض قلب کے اکانوے،ڈینٹل کے پندرہ،آنکھوں کے ایک سو بار ہ،سکن کے نوویں،میڈیکل کے ایک سو تیس،سائیکاٹری کے اٹھارہ،گائنی کے ایک سو چھبیس، اور پیڈز کے ایک سو اسی مریضوں کا معائنہ کر کے چھتیس مریضوں کو ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختیار علی نے کہا کہ ایم ٹی آئی غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر