پشاور،فکسٹ فلاحی تنظیم کا پارکنگ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور فکسٹ فلاحی تنظیم نے شہر میں بڑھتے ہوئے پارکنگ مافیا کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے کی قیادت صدر عدنان،جی ایس الیاس اور دیگر ساتھیوں نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پر شہر میں جاری غیر قانونی پارکنک مافیا کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ پر غیر قانونی جگہیں پارکنک کیلئے بنائے گئے ہے اور جہاں بھی خالی جگہ ملتی ہے وہی پر پارکنگ بنا کر معصوم شہریوں سے بھاری پیسے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے گلی،بازاروں،سڑکوں اور کسی بھی پر سکون جگہ پر پارکنگ مافیا اپنی مرضی سے پارکنگ بنا کر خوساختہ فیسیں لیتے ہے جس نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر مین تمام غیر قانونی پارکنگز کے خلاف کارروائی کر کے انکا خاتمہ کیا جائے اور فیسوں کو مقررہ حد قائم کر کے شہریوں کو پارکنگ مافیا کے شکنجے سے ازاد کیا جائیں۔